ایلون مسک کا ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

0
27

دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک کے ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کے بعد ٹویٹر انکارپوریٹڈ کے حصص میں کمی واقع ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد مسک نے اختتام ہفتہ پر ٹویٹر کے بورڈ میں عدم شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اس سے ایک سابقہ سمجھوتا بھی ختم ہوگیا ہے جس کے تحت وہ اپنے حصص کو 14.9 فی صد سے زیادہ نہیں رکھ سکتے-

دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری

نیویارک میں پیر کو پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں ٹویٹر کے حصص کی قیمتوں میں قریباً 7 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسک کے انکشاف کے بعد کہ انھوں نے ٹویٹرکمپنی کے حصص خرید لیے ہیں۔سرمایہ کاروں نے ان کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا لیکن ان کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کے نتیجے میں ٹویٹر کے حصص میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں ہونے والے بڑھوتری اب الٹ ہوگئی ہے۔

البتہ اب ایلون مسک ٹویٹر میں اپناحصہ بڑھانے اور ایک کارکن سرمایہ کارکی حیثیت سے کمپنی میں تبدیلیوں پرزور دینے کے لیے آزاد ہیں۔اب یہ قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ وہ کمپنی کے حصول میں دلچسپی لےسکتے ہیں۔بورڈ سے باہررہ کر مسک مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ سے گریزچاہتے ہیں اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بورڈ کے رکن کے بہت سے مالی مفادات بھی وابستہ ہوں جواس بات پراثراندازہوسکتے ہیں کہ وہ کس طرح ووٹ دیتے ہیں۔

ایلون مسک ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل

مسک اس وقت ٹویٹر کے صرف 9 فی صد سے زیادہ کے مالک ہیں اور وہ اس کے سب سے بڑے انفرادی حصص دارہیں انہوں نے ٹویٹر کمپنی کے کاروباری ماڈل میں تبدیلیوں کے لیے بہت سی تجاویزپیش کی ہیں ان میں اس کے سان فرانسیسکو میں واقع ہیڈکوارٹر کو بے گھر افراد کی پناہ گاہ میں تبدیل کرنا،ٹویٹس کے لیے ایڈٹ کا بٹن شامل کرنا، پریمیم صارفین کو خودکار تصدیقی نمبر دینا شامل ہے۔

ٹویٹر کے سب سے زیادہ صارفین میں سے ایک، مسک نے سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم پرتنازعات کا باقاعدگی سے مقابلہ کیا ہے۔انھوں نے ٹویٹرکو’’آزادیِ اظہار کے اصولوں پرعمل کرنے میں ناکامی‘‘ کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور کرپٹوکرنسی گھوٹالوں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت پرزور دیا ہے کیونکہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایسی چیزیں بہت زیادہ ہیں۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز خرید لئے

Leave a reply