ایلون مسک کی جان کو خطرہ؛ عوامی مقامات پر جانے سے احتیاط

0
30

ایلون مسک کی جان کو خطرہ؛ عوامی مقامات پر جانے سے احتیاط
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ کچھ برا ہونے یا قتل کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ ٹوئٹر اسپیسز میں آڈیو چیٹ کے دوران ایلون مسک نے یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ کسی اوپن ائیر کار پریڈ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے ساتھ کچھ برا ہونے یا مجھ پر فائرنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اگر آپ کی خواہش ہو تو کسی کو بھی مارنا ناممکن نہیں۔ توقع ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا مگر اس طرح کے خطرات موجود ہیں’۔


صحافی ملک رمضان اسراء نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا؛ ٹوئٹر اسپیس میں آڈیو چیٹ کے دوران @elonmusk نے خدشہ ظاہر کیا کہ "میرے ساتھ کچھ برا ہونے یا مجھ پر فائرنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے کیونکہ اگر کسی کی خواہش ہو تو کسی کو بھی مارنا ناممکن نہیں ہے۔ لہذا توقع ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا مگر اس طرح کے خطرات موجود ہیں۔”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آزادی رائے کے حق اور ٹوئٹر کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں ہمیں دبایا نہ جائے، جہاں ہماری رائے کو دبایا نہ جائے اور ہم بغیر کسی ڈر کے اپنی بات کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آپ کسی کو نقصان نہ پہنچا رہے ہوں، آپ کو اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہیے۔ دنیا کے امیر ترین شخص نے کہا کہ انسانی تاریخ میں آزادی رائے کا حق عام نہیں تھا، تو ہمیں اس کے لیے سخت جنگ کرنا ہوگی۔

Leave a reply