ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ لینے والے بولر ایلن تھامسن انتقال کر گئے

0
57

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ لینے والے بولر ایلن تھامسن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

باغی ٹی وی : دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایلن تھامسن اپنے غیر معمولی بالنگ اسٹائل کی وجہ سے مشہور تھے، وہ 1970-71 میں 7 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کے 4 ٹیسٹ میچز میں بھی کینگروز ٹیم کا حصہ تھے۔

فروگی کے نام سے مشہور ایلن تھامسن نے پہلے دو ٹیسٹ میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی گی لیکن میلبرن میں شیڈول تیسرا ٹیسٹ بارش کے باعث ملتوی ہو گیا، اس سے پہلے کہ وہ پانچواں اور چھٹا ٹیسٹ میچ کھیلتے انہوں نے تاریخ رقم کر دی جب میلبرن ٹیسٹ بارش کے باعث متاثر ہوا تو دونوں ٹیموں کے درمیان 5 جنوری 1971 کو 40 اوورز پر مشتمل ایک روزہ میچ کھیلا گیا۔

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دو میچز، لاٹینم ہومزاورماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں رہیں فاتح

اس میچ میں ایلن تھامسن نے انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ کو اسکوائر لیگ پر بل لاؤری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ ایلن تھامسن نے اس میچ میں 8 اوورز میں 22 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی اور میچ آسٹریلیا 5 وکٹوں سے جیت گیا۔

ایلن تھامسن نے 1969 میں اس وقت شہرت حاصل کی جب شیفلڈ شیلڈ ٹرافی میں وکٹوریا کی طرف سے کھیلتے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے شاندار پرمارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے 4 ٹیسٹ میچز میں صرف 12 وکٹیں حاصل کی تاہم 44 فرسٹ کلاس میچز میں انہوں نے 184 وکٹیں حاصل کیں۔

جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

Leave a reply