ایلوس پریسلے کے بال 12 کروڑ 22 لاکھ روپے میں نیلام

0
34
ایلوس-پریسلے-کے-بال-12-کروڑ-22-لاکھ-روپے-میں-نیلام #Baaghi

راک اینڈ رول موسیقی کے بانی ایلوس پریسلے کے بال گزشتہ ہفتے 7 لاکھ 25 ہزار ڈالر یعنی 12 کروڑ 22 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئے۔

باغی ٹیوی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالوں کے نیلامی لاس اینجلس کے ’’کرُوس جی ڈبلیو ایس آکشنز‘‘ نے کی، بالوں کا یہ گچھا ایک جار میں حفاظت سے بند کیا گیا ہے جس کے ساتھ کئی دستاویزات اور تصدیقی اسناد بھی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ یہ بال سچ میں ایلوس پریسلے کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بال ایلوس پریسلے کے ذاتی حجام کے پاس محفوظ تھے، یہ حجام 20 سال سے زائد عرصے تک امریکی گلوکار کے ساتھ رہا حجام نے یہ بال اپنے اور ایلوس پریسلے کے مشترکہ دوست، تھامس مورگن کو تحفے میں دے دیئے جو ایک لمبے عرصے تک اسی کے پاس رہے اور پھر گزشتہ ہفتے نیلامی میں رکھ دیئے گئے۔

نیلامی میں ایلوس پریسلے کا وہ لباس بھی شامل تھا جو انہوں نے 1972 میں میڈیسن اسکوائر گارڈن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دوران پہنا تھا۔ یہ لباس دس لاکھ 12 ہزار 500 ڈالر میں فروخت ہوا۔

اس سے پہلے 2009 میں بھی ایلوس پریسلے کے بال پندرہ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے تھے جن کے مقابلے میں یہ گچھا کہیں زیادہ رقم میں فروخت ہوا ہے-

حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

مشہور امریکی گلوکارروک اینڈ رول کے بادشاہ۔ جنوری سن 1935ء کو پیدا ہونے والے ایلوس پریسلے 16 اگست سن 1977ء کو بیالیس برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

اُنہوں نے اپنے کیرئر کے دوران میں 800 سے زیادہ گیت گائے اور 33 فلموں میں ہیرو کے طور پر اداکاری بھی کی ان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو مرنے کے بعد بھی دنیا میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اچانک شوبز چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

Leave a reply