فرض شناسی غالب آگئی :پشاور ایئرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

0
32

پشاور:فرض شناسی غالب آگئی :پشاور ایئرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، اطلاعات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سی اے اے کے عملے کی فرض شناسی کا مظاہرہ سامنے آگیا۔

حماس کے بزرگ رہ نما الشیخ جمال الطویل 22 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

تفصیلات کے مطابق دبئی سے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای سے 636 کے زریعے پشاور پہنچنے والا مسافر اپنا بیگ بھول گیا تھا جس کے بعد امین نامی پورٹر نے کسٹم کے اسکرینگ مشین پر بیگ پڑا ہوا دیکھا تو بیگ اٹھا کر ڈیوٹی آفیسر کے پاس جمع کروادیا۔بیگ میں تین لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات، موبائل فونز اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

سعودی شاہی مہمان اسلام آباد کی بجائے ڈیرہ غازی خان کیوں پہنچے؟خبرنے کھلبلی مچادی

سی اے اے حکام نے سی سی ٹی وی کی مدد سے مسافر زر ولی خان کو تلاش کیا اور تلاش کرنے کے بعد عملے نے مسافر زر ولی خان سے رابطہ کرکے ڈی ٹی ایم کی موجودگی میں قیمتی سامان مسافر کے حوالے کردیا۔مسافر زر ولی خان نے قیمتی سامان ملنے پر سی اے اے کے پورٹر کی دیانتداری پر اسے خراج تحسین پیش کیا اور ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے فرض شناسی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر پورٹر کو تعریفی سند دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

Leave a reply