سندھ میں کرونا کی وجہ سے حالات خراب: ایمرجنسی کنٹرول روم قائم، طبی عملےکی چھٹیاں منسوخ

0
30

کراچی :سندھ میں کرونا کی وجہ سے حالات خراب: ایمرجنسی کنٹرول روم قائم، طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ،اطلاعات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز بڑھنے پر صوبائی حکومت نے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر کے محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی لہر کے پیشِ نظر سندھ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نےایمرجنسی کنٹرول روم کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جس میں 4 ڈاکٹرز سمیت 9افسران فرائض انجام دیں گے۔

سندھ حکومت نےمحکمہ صحت میں ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کومیڈیکل بنیادوں پرصرف چھٹی مل سکے گی جب کہ محکمہ صحت میں گریڈ1سے18تک کےتبادلےاورتقرریوں پربھی پابندی عائد ہوگی۔

Leave a reply