پی ایس او کودیوالیہ ہونے سے بچانے کےلیے ہنگامی فنڈز منظور

0
20

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے 30 ارب روپے کے ہنگامی فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔

ای سی سی فیصلے کے تحت پاورڈویژن یکم اگست کو 20 ارب روپے اور 4 اگست تک 12 اعشاریہ 8 ارب روپے ادا کرے گی۔

شرکاء نے ایک ہفتے کے اندر ٹیکسز کی مد میں 30 ارب روپے حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو تجویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ای سی سی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈالر اوسط ریٹ فارمولا اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں ریگولیٹ کرنے کیلئے مشاورت کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ہم کسی صورت دوبارہ عمران خان کووزیراعظم نہیں بننے دیں‌ گے :فضل الرحمن

اجلاس میں حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ روپے کی قدر میں کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی لاگت میں اضافہ ہوا جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں کمی آگئی ہے۔

وزارت توانائی حکام کے مطابق پی ایس او پر ہائی اسپیڈڈیزل کی فروخت میں 28 فیصد جبکہ پٹرول کی سیل میں بھی 32 فیصد کمی آئی ہے۔

عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

ادھر دوسری طرف پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، حکومت نے عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، پٹرولیم لیوی اور ڈیلرز مارجن میں اضافے سے عوام کو کم ریلیف ملے گا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 5 روپے، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے پندرہ روز کے لئے ہوگا۔

Leave a reply