ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور
ریسکیو،ریونیو،ہیلتھ،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے،ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع میں راستوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کردیا گیاہے،ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ بین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے،چوکی والا تونسہ میں انڈس ہائی وے کے شگاف کو بند کردیا گیاہے ،کمشنر عثمان انور نے راستوں کی بحالی کی خود نگرانی کی،وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ریلیف آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔ کمشنر عثمان انور بے بتایاکہ ڈی جی خان اور راجنپور میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیاہے ،دونوں اضلاع میں ایک ہزار خیمے نصب کئے گئے ہیں ،فلڈ ریلیف کیمپس میں تین وقت کا کھانا اور ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں، کمشنر عثمان انور نے مزید بتایاکہ دونوں اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کےلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں،ہر متاثرہ فرد کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رکھیں گے، مویشیوں کی ویکسی نیشن کےلئے فکسڈ کیمپ کے علاؤہ موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،کمشنر ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ سیلاب زدگان کے ضروری علاج معالجہ کی بھی سہولیات کا انتظام کیاگیاہے ،تمام منقطع راستوں کی بحالی اور سیلابی پانی کی بروقت نکاسی اولین ترجیح ہوگی

Leave a reply