اللہ نے بال بال بچا لیا :لاہورسے دبئی جانے والی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

0
28

کراچی: اللہ نے بال بال بچا لیا :لاہورسے دبئی جانے والی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ،اطلاعات کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی ایک پرواز پی کے 203 نے کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ ایک پی آئی اے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے، طیارے کو کراچی اس لیے اتارا گیا ہے کہ یہاں سے فضائی میزبانوں کو دبئی لے جانا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز 2 گھنٹے کراچی ایئر پورٹ پر ہی رہی، پروازمیں 2 انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی ٹیم کو دبئی روانہ کیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرائے گئے طیارے میں مسافر 2 گھنٹے موجود رہے، انھیں اتر نے بھی نہیں دیا گیا، روانگی میں تاخیر پر مسافروں کی پی آئی اے عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی، مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کی روانگی کے حوالے سے بھی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دراصل دبئی ایئر پورٹ پر ایک پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی ہوگئی ہے، ایئر بس 320 کو ٹھیک کرنے کے لیے کراچی سے انجینئرز کی ٹیم روانہ کی گئی ہے، جسے کے لیے لاہور سے آنے والی پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کروانی پڑی۔

پی آئی اے کے مطابق دبئی جانے والی پرواز میں 2 انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی ایک ٹیم کو کراچی سے دبئی روانہ کیا گیا ہے، فضائی میزبانوں کو اس لیے بھیجا گیا کیوں کہ جو میزبان وہاں موجود ہیں ان کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہو چکا تھا۔

Leave a reply