مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ

0
46

لاہور : اجیت کمار کا خفیہ دورہ کشمیر ، مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی حالات ،سری نگر ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ ، نئی دہلی میں ہنگامی اجلاس کا بار بار ہونا ، بھارتی سول ایوی ایشن کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں تیار رہنے کا حکم ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، لائن آف کنڑول کے ساتھ ساتھ نقل و حرکت اور بھارتی فضائیہ کو تیار رہنے کے حکم کے بعد خطرے کے الارم بجنے شروع ہوگئے ہیں

عمران خان کی ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم
باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات اورتفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں رات گئے تک ہنگامی صورت حال پیدا ہو چکی ہے.معتبر ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی دفاعی حکام اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے درمیان بار بار ہنگامی میٹنگزجاری ہیں جو کسی بڑے پیش خیمہ کی طرف اشارہ کررہی ہیں.

امریکی صدر کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

ذرائع کے مطابق رات گئے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نبٹنے کے لیے تیار رہنےکا حکم بھی دے دیا گیا ہے. دوسری طرف باغی ٹی وی کو مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی فوج کشمری حریت رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے.

پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائند کے طور پر جانے والے مودی کے مشیر خاص برائے سلامتی اجیت کمار ڈوول کے خفیہ دورہ کشمیر کے بعد بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر تعیناتی سے صورت حال مزید پچیدہ ہوگئی ہے.ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اپنی نقل وحرکت تیزکردی ہے .بھارتی سول ایوی ایشن کو بھی کسی ہنگامی حالت سے نبٹنے کے لیے تیار رہنےکا حکم دے دیا ہے.

مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار مزید فوج کی تعیناتی پر چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کیا کہا؟ اہم خبر


مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق خوف وہراس کی فضا قائم ہے ، دوسری طرف شوپیاں میں بھارتی افواج نے آپریشن شروع کردیا ہے جس میں کئ کشمیریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.آخری اطلاعات کے آنےتک تمام بڑی عمارتوں کو بھارتی فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے.

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد وزیر خارجہ نے ایسا کام کیا کہ بھارت ہوا پریشان

بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں پے درپے تعیناتی بھی کسی خطرے کی طرف اشارہ کررہی ہے. ذرائع کے مطابق تھوڑے ہی عرصے میں پہلے 10 ہزار اور پھر 25 ہزار سپیشل فوجی دستوں کی تعیناتی سے کشمیر میں ہر طرف خوف وہراس کی فضا قائم ہے ،


مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق کشمیریوں نے ممکنہ ہنگامی حالات کی وجہ سے راشن ، خوراک اور ایندھن اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اور آخری اطلاعات کے آنے تک پٹرول پمپوں پر عوام کا رش لگا ہوا ہے. سری نگر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق لوگ پلاسٹک اور لوہے کے بڑے بڑے کینوں میں پٹرول ، مٹی کا تیل لے جاررہےہیں.

باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی خبروں میں بتا یا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں میں تا حکم ثانی چھٹیاں کردی گئی ہیں، حضرت بل کے ٹیکنیکل کالج میں چھٹیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے.

مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے قانون 35 اے کو ختم کرنا چاہتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کسی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے یہ سب اقدامات کررہاہے. یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ بھارت کسی بھی ہنگامی حالت سے نبٹنے کے لیے کرفیو کے نفاذ کااعلان بھی کرسکتا ہے.

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے باز رہے ، کشمیری کبھی بھی یہ فیصلہ تسلیم نہیں کریں‌گے

رات گئے مقبوضہ کشمیر سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیاحوں کو جلد از جلد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے اور ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے محفوظ مقامات تک پہنچ جائیں. سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے.

دوسری طرف پاکستان نے بھی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کے لیے فضائیہ کو بھی تیاررہنے کا حکم دے دیا ہے. پاکستان نے پہلے ہی بھارتی جارحانہ سوچ کو بھانپتے ہوئے اپنے مزائیلوں کا رخ بھارت کی طرف کردیا تھا . پاکستان نے ابھی نندن کی گرفتاری کے ساتھ ہی بھارت کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت سے نبٹنے کے لیے پہلے سے ہی تیاری کررکھی ہے.


مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے اس قدر بوکھلاہٹ اور ہنگامی صورت حال پر مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دومرتبہ پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاگیا ہے اور بھارت سمجھتا ہے کہ شاید اب کشمیر کہیں اس کے ہاتھ سے نکل ہی نہ جائے ، بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مزید کوششوں سے پہلے ہی کشمیر پر قبضہ مضبوط بنانا چاہتا ہے.

Leave a reply