ایمنسٹی کے سابق بھارتی چیف نے بھارت میں امریکی طرز کے مظاہروں کی کال دے دی

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی کے سابق بھارتی چیف نے بھارت میں امریکی طرز کے مظاہروں کی کال دے دی

امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کے قتل کے بعد جاری مظاہروں کی طرز پر بھارت میں مظاہروں کی کال دینے پر بنگلورو پولیس نے صحافی اور ایمنسٹی کے سابق بھارتی چیف آکر پٹیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

آکر پٹیل کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد آکرپٹیل کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا، آکر پٹیل نے 31 مئی کو امریکہ میں ہونے والے احتجاج کی ایک ویڈیو کو ٹویٹر پر ٹویٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہمیں ایسے احتجاج کی ضرورت ہے بھارت میں دلت اور مسلمانوں پر جو ظلم ہوتا ہے وہ ایسا احتجاج کریں، عورتوں پر بھی ظلم ہوتا ہے اسلئے وہ بھی امریکیوں جیسا احتجاج کریں گی تو دنیا نوٹس لے گی

آکر پٹیل کے اس ٹویٹ پر پولیس حرکت میں آئی اور پٹیل کے خلاف 2 جون کو جے سی نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ڈی آر ناگاراجا نے شمالی بنگلورو پولیس ڈویژن میں مقدمہ درج کیا، جہاں پٹیل کی رہائش گاہ ہے

آکر پٹیل پر آئی پی سی سیکشن 505 (1) (بی) ، 153 اور 117 کے تحت عوامی فساد برپا کرنے اور فسادات کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے

آکر پٹیل کے خلاف ایک ٹویٹ پر مقدمہ کرنے پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے اور اس مقدمے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے صحافیوں سے بھی اظہار رائے کی آزادی چھین لی ہے،

Leave a reply