تنخواہوں میں اضافہ یا پھرعیدی حکومتی فیصلے پرملازمین شش وپنج کا شکار

لاہور:تنخواہوں میں اضافہ یا پھرعیدی حکومتی فیصلے پرملازمین شش وپنج کا شکار،اطلات کے مطابق پنجاب حکومت نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ سے قبل 25 فیصد اضافے کہ بدلے دو ماہ کس عید پیکج دینے کی پیشکش کردی ہے ،

اس حوالے سے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ پچیس فیصد اضافے کیساتھ دینے کے لئے ایپکا قائدین کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

پنجاب کے سرکاری ملازمین کا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ انہیں بھی وفاق کی طرز 25 فیصد اضافی تنخواہ دی جائے۔

جبکہ اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بجٹ سے قبل چار ماہ کی تنخواہ پچیس فیصد اضافے کے ساتھ دی جائے، جس پر حکومت اور ملازمین ابھی تک ڈیڈلاک برقرار ہے۔محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ملازمین تنظیموں کے قائدین کو 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے کے بدلے عید پیکج دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

جس سے اس عیدالفطر پر عید پیکج کے تحت ملازمین کو 8 ارب روپے تنخواہ کی مد میں اضافی فراہم کیے جائیں گے۔عید پیکج کے تحت ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ دی جائے گی۔ ملازمین کو مئی اور جون کی تنخواہ 25 فیصد اضافے کیساتھ دے سکتے ہیں

اجلاس میں ملازمین کو کہا گیا کہ نئے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا جائے گا۔ وہ بجٹ سے قبل چار ماہ کی بجائے دو ماہ کی تنخواہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ کے لیں۔ایپکا قائدین ملازمین کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد حکومتی تجویز پر ردعمل دیں گے۔

Comments are closed.