ایمپلائز ایسوسی ایشن, مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

0
28

میٹرو پولیٹن ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے.

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ملاز کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں ، ایم سی کیو کے سینئر ملازمین کے پرموشن ، بلڈنگ و میڈیکل الاؤنس فراہم کی جائے. ان کا مطالبہ ہے کہ دفتر میں من پسند ملازمین کو ڈبل چارج دینے کا سلسلہ ختم کیا جائے ، انکو پے سلپ نہیں دیا جا رہا.

انہوں نے کہا کہ فوت شدہ ملازمین کے ورثا کو کنٹریکٹ بھرتی پر بھی ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے، طبی سہولیات کے لیے کئی بار ایڈمنسٹریٹر کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے

مطالبات کے منظوری تک احتجاج جاری رہی گا.

Leave a reply