ماسک ،سینیٹائزرپاکستان ملک بھرکی پریس کلبوں‌ تک پہنچارہے ہیں، ایم پی اے ،ایم این ایزاوروزراء کو چاہیں تورابطہ کریں ، ایمرا کااعلان

لاہور :حفاظتی میڈیکل ماسک ،سینیٹائزرپاکستان ملک بھرکی پریس کلبوں‌ تک پہنچارہے ہیں، ایم پی اے ،ایم این ایزاوروزراء کو چاہیں تورابطہ کریں ، ایمرا کااعلان ،باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تمام صحافتی اداروں کے ورکرز میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک ،سینیٹائزر اور گلوز تقسیم کرنے کے بعد آج سے ایمرا باڈی اور ان کے سپانسرز کی جانب سے پورے پاکستان کے پریس کلبز میں ماسک، سینیٹائزر اور گلوز تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق ابتدائی طور پر پر ایمرا باڈی نے لاہور پریس کلب، اوکاڑہ پریس کلب، فاروق آباد پریس کلب، خانقاہ ڈوگراں پریس کلب، پنڈی بھٹیاں پریس کلب ،جلال پور بھٹیاں ، میں آج الحمد اللہ ماسک، سینیٹائزر اور گلوز تقسیم تقسیم کئے گے ہیں اور اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے کھڑے پولیس اور رینجرز کے اہکاروں کو بھی ماسک اور گلوز تقسیم کئے گئے ہیں

یا درہے کہ اس سے قبل ( ایمرا ) باڈی کی جانب سے عوام کی خاطر ناکوں پر کھڑے پاک فوج ،رینجرز ،پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہکاروں میں کورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک اور گلوز تقسیم کئے گئے ہیں

صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر اگر کسی ایم این ایز، ایم پی ایز،صوبائی وزرا یا وفاقی وزرا کو ماسک، سینیٹائزر اور گلوز چائیے ہیں تو الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا باڈی حاضر ہے شکریہ

Comments are closed.