صحافی تنظیم ایمرا کے دونوں‌دھڑوں میں اتحاد

0
22

صحافی تنظیم ایمرا کے دونوں‌دھڑوں میں اتحاد

لاہور میں الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں کی تنظیم الیکٹرونک میڈیا ریورٹر ایسوسی ایشن کے دو دھڑوں کے درمیان اتحاد میں اہم پیش رفت ہوئی ہے . لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سابق صدر اعظم چوہدری، پی ایف یو جے کے سیکریٹڑی راانا عظیم اور پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ ، سابق نائب صدر جاوید فاروقی نے ایمرا کے دونوں دھڑوں سے 15 نومبر کو ملاقاتیں کی جس میں پروفیشنل گروپ کے چیئرمین عاصم نصیر، سابق صدر عابد خان ، سابق صدر شوکت علی اور سابق صدر ایمرا آصف بٹ نے مندرجہ بالا سینئر صحافیوں کی طرف سے ایمرا کے دھروں کے اتحاد کی کوششوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام اختیارات انہیں تفویض کردیے.ہیں ، دونوں گروپوں کی رضا مندی سے 17 اور18 نومبر کو ہونے والے انتخابات کا شیڈیول منسوخ کر دیا گیا اور الیکشن کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ہیں . طے یہ پایا ہے کہ اب 24 نومبر 2019ء بروز اتوار کو متعلقہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ایک ہی لسٹ پر الیکشن 2020 کروایا جائے گا جس کا شیڈیول 18 نومبر تک جاری کر دیا جائے گا. دونووں گروپوں نےیہ عہد دیا ہے کہ کمیونٹی کے وسیع تر اتحاد کے لیے 24 نومبر 2019 کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو دل و جان سے تسلیم کریں گے جبکہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے کمیونٹی اس کا بائیکاٹ کرے گی.

Leave a reply