کھیل چیلنجز سے نمٹنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں، لیڈر شپ کی صلاحیتیں بڑھتی ہیں، صدر مملکت

0
61

کوئٹہ :صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین اسپورٹس کو آج جتنا حوصلہ افزائی مل رہی ہے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ آج وومن کرکٹرز کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گیا، اسپورٹس چیلنجز سے نمٹنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں، لیڈر شپ کی صلاحیتیں بھی بڑھتی ہیں۔ اسپورٹس سے لیڈر شپ نکلنے کی مثال وزیرِ اعظم عمران خان ہیں۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے آج کوئٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹر وومن لیگ ٹورنمٹ کے فائنل میچ کےدوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ تین سال میں 18 بلین اسپورٹس پر خرچ کیے گئے ہیں۔ اتنی بڑی رقم اسپورٹس پر خرچ کرنا خوش آئندہ ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ اسپورٹس سے کرپشن کے خلاف لڑنے کی ہمت پیدا ہوتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہاکی میں بھی لیگز بنیں تو ہاکی کے کھیل میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ گی۔ اس وقت پاکستان کے 6 باؤلرز کی دنیا میں بہترین رینکینگ ہے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے خواتین کی وراثت کے بارے میں فیصلے کا خیر مقدم کرتاہوں۔اگر اسپورٹس میں نوجوانوں کیلئے راستے کھلیں تو منشیات سے نجات مل سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جب مجھے آنے کی دعوت دی تو میں نے دلچسپی کی وجہ سے فورا ہاں کردی۔ تقریب کےآخر میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرکٹ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔

Leave a reply