اسلام آباد:غریب جیلوں میں بےبس اورملک کا اربوں لوٹنے والے نوازشریف کی سیاسی دباوپرسزا کا خاتمہ ہو:یہ ناممکن ہے:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کیا، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا خاتمہ ممکن نہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے وزیراعظم کو بریفنگ کے دیتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق اعدادوشمار سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے۔ تحریک انصاف کے پی کے میں ووٹوں کے تناسب سے مقبول اور بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کو ووٹ زیادہ پڑا، اس کو اجاگر کیا جائے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا الیکشن سے متعلق خوشیاں منانا حیران کن ہے، یہ ممکن نہیں کہ ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پانامہ میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے نا اہل کیا، نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے، تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
عمران خان نےکہا کہ پیڈ میڈیا اور سیاسی دباو سے ایک مجرم شخص کی سزا معاف کردی جائے اور غریب جیلوں میں بے بس تڑپ رہے ہوں ایسے ممکن نہیں ہوسکتا ،
ادھراطلاعات کے مطابق لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر وکلاء کو تیاری کے لیے حتمی مہلت دے دی۔
بینکنگ کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے ایف آٸی اے کی جانب سے دائرہ اختیار پر دائراعتراض پر سماعت کی، وکلا نے کیس پر تیاری کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس کو منظور کرتے ہوٸے عدالت نے سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ آٸندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل مکمل کریں۔ شوگر انکواٸری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے نے عدالت کے داٸرہ اختیار پر اعتراضات اٹھاٸے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ بینکنگ کورٹ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کر سکتی۔
اس حوالے سے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ آج منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر رہے، روز روز چالان مانگنے والے آج عدالت سے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب شہبازگل نے بھی طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ اب چابی بھری ترجمان کیا فرماتی ہیں، جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر شریف فمیلی کے اس شاہانہ طرز عمل پر ایک طوفان بدتمیزی بپا ہے ، پاکستانی پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ ہے ایک پاکستان جہاں طاقتور کے لیے قانون اور جبکہ غریب کے لیے قانون اور
بعض نے لکھا ہے کہ اس ملک کی تباہی میں ان بڑے لوگون کا ہاتھ ہے اور ان کو خودساختہ قانون کا ساتھ بھی نصیب ہے
بعض نے لکھا ہے کہ اس ملک کی عدالتوں میں غریب رسوا ہورہے ہیں اور شرفائے سیاست عدالتوں کو جوتے کی نوک پربھی نہیں سمجھتے یہ کیا ہورہا ہے ، ہمیں اس نظام سے کون بچائے گا