انجینیئر محمد علی مرزا کوعلمائے کرام کے خلاف زہراگلنے پرگرفتارکرلیا گیا ،مقدمہ درج

جہلم :انجینیئر محمد علی مرزا کوعلمائے کرام کے خلاف زہراگلنے پرگرفتارکرلیا گیا ،مقدمہ درج ،اطلاعات کےمطابق معروف خود متنازعہ مذہبی سکالراورسوشل میڈیا بلاگر انجینیئر محمد علی مرزا کوعلمائے کرام کی گستاخی اور ان کےخلاف زہراگلنے پرگرفتارکرلیا ہے،

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق انجینیئر محمد علی مرزا کو پہلے بھی پولیس کی طرف سے دیگرمسالک کے خلاف نہ بولنے کا پیغام دیا گیا تھا ، لیکن انجینیئر محمد علی مرزا نے نہ تو پولیس کے احکامات کو مانا اور نہ ہے دوسرے مسالک کے علما کرام کے ادب واحترام کا خیال کیا ، یہی وجہ ہےکہ اج ان کو جہلم میں ایک متنازعہ بیان کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ،


ذرائع کے مطابق انجینیئر محمد علی مرزا پر مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے

یاد رہے کہ انجینیئر محمد علی مرزا، بنیادی طور مکینیکل انجینیئر ہیں۔ انتالیس سال کے قریب عمر ہو گی، جہلم شہر کے رہائشی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک بہت بڑے سرکاری ادارے میں انیسویں گریڈ میں سرکاری ملازم ہیں۔ جہلم میں ہی قرآن وسنت ریسرچ اکیڈمی کے نام سے ایک ادارہ چلاتے ہیں۔ انہوں نے ایک سو سے زائد اختلافی موضوعات پر ویڈیو لیکچرز دیے ہیں۔ اپنے آپ کو کسی مکتب فکر سے وابستہ نہیں سمجھتے۔ دین کا باقاعدہ علم کسی مدرسہ سے حاصل نہیں کیا ہے اور وہ اسے ضروری بھی نہیں سمجھتے ہیں۔ مولویوں کو رگڑا لگانا ان کے پسندیدہ موضوعات میں سے ہے۔ وہ ایک داعی ہیں، عالم دین نہیں ہیں

Comments are closed.