اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں خرابی،انجینئرز کی ٹیم استنبول روانہ

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول سے اسلام آباد آنے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 704 میں اچانک فنی خرابی،انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لےکر استنبول روانہ ہوگئی-
باغی ٹی وی : ترجمان پی آئی اے کے مطابق بوئنگ777طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارہ ٹیکسی وے پر پہنچا تھا کہ لینڈنگ گیئر میں نقص پیدا ہوگیا جس کے بعد کپتان ایمرجنسی بریک لگاکر طیارے کو بورڈنگ برج پر لے گیا اور پرواز پی کے 704 کے مسافروں کو آف لوڈ کرکے لاؤنج میں منتقل کردیا،طیارہ استنبول ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہے اور انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لےکر استنبول روانہ ہوگئی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ترکش ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا ہے کچھ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچانے کیلئے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔