پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
🚨 England's first Test series in Pakistan in 17 years 🚨
Mark the dates for the matches in Rawalpindi, Multan and Karachi 🏟️🗓️
Read more: https://t.co/fM4QMQ55d1#PAKvENG | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/rJmh5WcWHe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2022
دونوں ممالک کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز 9 اور 17 دسمبر کو شروع ہوں گے، یہ میچز بالترتیب ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے انگلینڈ کی پاکستان میں 17 سال میں پہلی ٹیسٹ سیریزہو گی-
دونوں ٹیمیں 9 سے 13 دسمبر تک دوسرے ٹیسٹ کے لیے ملتان جائیں گی کراچی تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی 17 سے 21 دسمبر تک کرے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پاکستان اس وینیو پر 12 میچز کی میزبانی کرچکا ہے، جس میں سے 5 میں میزبان ٹیم کو فتح اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 22 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ اس وینیو پر اب تک کھیلے گئے پانچ ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان نے تین میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کو پاکستان کےلئے خوش قسمتی کا میدان سمجھا جاتا تھا جب کہ 2000 میں ناصر حسین کی ٹیم نے پاکستان کے 34 ٹیسٹ کے ناقابل شکست ریکارڈ کو ختم کر دیا، تیسرا ٹیسٹ چھ وکٹوں سےجیت لیا۔پاکستان کو کراچی میں 44 میچوں میں واحد دوسری شکست جنوبی افریقہ کے خلاف ہوئی جس نے 2007 کا ٹیسٹ 160 رنز سے جیتا تھا بہر حال، 23 ٹیسٹ کی جیت کے ساتھ، نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے پسندیدہ ٹیسٹ وینیو بنا ہوا ہے۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ انہیں انگلینڈکے ٹیسٹ اسکواڈ کی ایک مرتبہ پھر پاکستان میں میزبانی کرنے پر بہت خوشی ہوگی۔ آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان میں مدمقابل آنے والی دونوں ٹیموں کی کرکٹ میں بہت تبدیلی آچکی ہے امید ہے کہ یہ سیریز دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے دلدادہ ناظرین کی توقعات کے عین مطابق دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگی۔
شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ایشیا کپ سے باہر
ذاکر خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ فینز کو انگلینڈ کے ایلیٹ کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا نظارہ کرنے کے لیے 17 سال تک انتظار کرنا پڑا ہے گو کہ ان میں سے اکثر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان آچکے ہیں مگر ٹیسٹ کرکٹ کسی ملک کے لیے کھیل کا اہم ترین فارمیٹ ہوتا ہے۔
ای سی بی کے عبوری چیف ایگزیکٹیو آفیسر کلیئر کونر نے کہا کہ2005 کے بعد پہلی بار ہماری مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان واپسی ایک تاریخی موقع ہو گا۔ اتنے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے سامنے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع قابل تعریف ہے۔
"ہم حالیہ مہینوں میں پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور میں ان تمام چیزوں کے لیے ان کا شکرگزار ہوں جو انھوں نے کیا ہے، اور کرتے رہیں گے، تاکہ ہمارے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دوروں کو شامل تمام لوگوں کے لیے مثال بنے گا-
تینوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 میں شمار ہوں گے۔ چوتھے نمبر پر موجود انگلینڈ اس وقت ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جبکہ چھٹے نمبر پر موجود پاکستان پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔
ٹیسٹ کا شیڈول:
1-5 دسمبر – پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی
9-13 دسمبر – دوسرا ٹیسٹ، ملتان
17-21 دسمبر – تیسرا ٹیسٹ، کراچی