انگلینڈ نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

0
61

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی. انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ نے آسٹریلیا کا بلا چلنے نہ دیا اور 224 رنز کا ہدف آسانی سے عبور کر لیا.

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھا سکور نہ کر سکے. شروعات میں ہی آسٹریلیا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی. سمتھ 85 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اور پھر رن آؤٹ ہو گئے. ورلڈ کپ کی ٹاپ ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل میں بھی بری طرح ہار گئی.

راشد اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, آرچر نے 2 اور ووڈ نے 1 وکٹ لی. انگلینڈ کی حیران کن پرفارمینس نے آسٹریلیا کے چھکے چھڑا دیے اور 33 ویں اوور میں ہی ہدف عبور کر لیا.

اوپنر جیسن روئے نے 85 رنز کی لمبی اننگز کھیلی, روٹ نے 49 اور کپتان ایون مورگن نے 45 رنز بنائے.

واضح رہے ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل نیوزیلینڈ نے فتح کیا اور فائنل میں ہے. اب 14 جولائی کو لورڈز میں ہونے والے فائنل میں انگلینڈ کا ٹاکرا نیوزیلینڈ سے ہوگا.

Leave a reply