انگلینڈ کی ویمن کرکٹر بھی بابر اعظم کے سحر میں مبتلا

0
28

انگلینڈ کی ویمن کرکٹر بھی بابر اعظم کے سحر میں مبتلا

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا بھر میں اپنے بلے کے جوہر دکھانے والے بابر اعظم کے بارے کرکٹ شائقین سے لے کرکٹ گرو اور کرکٹ کے پنڈت تحسین آمیز تبصرے تو پاس کر چکے ہیں‌. لیکن بابر اعظم کے سحر میں انگلینڈ کی خواتین کرکٹر بھی اس قدر جکڑیں کہ ان میں‌سے ایک تو خاموس نہ رہ سکی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل ویٹ نے بھی تعریف کی اور بابر کے کھیل کو بہت سراہا . نھوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی بھی شیئر کی۔

بابر اعظم کے بارے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ میرے نزدیک اگرچہ رضوان ایک اچھے بلے باز ہیں اور میں وکٹ کیپر بلے باز کو پسند کرتا ہوں لیکن بابر اعظم کی تو بات اور کلاس ہی الگ ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی تکنیک، مزاج اور شاٹ سلیکشن انہیں عالمی سطح پر ایک بہترین بلے باز اور یقینی طور پر پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے اہم کھلاڑی بناتا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کی اور49 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ محمد رضوان نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور انہوں نے 41 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
بابر اعظم کی تو کلاس ہی الگ ہے ، مائکل وان

Leave a reply