شیخوپورہ: 10 افراد قادیانیت چھوڑکر دائرہ اسلام میں داخل

باغی ٹی وی . شیخوپورہ(محمد طلال سے) جنڈیالہ روڈشیخوپورہ کی رہائشی فیملی کے 10 افراد جن میں بھائی محمد الیاس، منیر احمد،محمد عاطف،مبارز احمد اوراہل خانہ شامل ہیں نے قادیانیت کو چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے، مذکورہ خاندان نے جامع مسجد کرنالیانوالی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخوپورہ کے علماء کرام کے روبرو آنحضور ﷺ کو ّآخری نبی مانتے ہوئے کلمہ توحید پڑھ کر مرزائیت سے تائب ہوگئے، اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخوپورہ کے وفد جس میں مولانا ابوبکر، مولانا امتیاز کشمیری،مولانا خرم شہزاد،قاری محمد یونس،چوہدری محمد شفقت علی، پروفیسر طاہر ڈار، بھائی محمد، بھائی راشد شاہ اور دیگر ساتھیوں انہیں مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنانے کے علاوہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرزائیت سے تائب ہونے والے بھائی محمدالیاس ودیگرنے کہاکہ آنحضور ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور اسلام حق وسچ کا دین ہے اپنی ماضی کی زندگی کو بھول کر آنحضور ﷺ کی تعلیمات کو اپنا اوڑھنا بچھاؤنا بناکر زندگی گزرانے کی کوشش کریں گے، اللہ تعالیٰ ہماری ماضی کی غلطیوں کو معاففرمائے اور آئندہ دین اسلام کے مطابق زندگیاں گزارنے کی توفیق دے انہوں نے کہاکہ مرزائیت آہستہ آہستہ دم توڑ رہا ہے اور ہم اس پر لعنت بھیجتے ہوئے آپ ﷺ کی تعلیمات کوعام کرنے کیلئے کام کریں گے انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب ہر طرف اسلام کا بول بالا ہوگا اور قادیانیت صفہ ہستی سے مٹ جائیگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا شفقت علی نے کہاکہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہی اصل اسلام ہے قادیانیت سے تائب ہونے والے محمد الیاس سے جب ملاقات ہوئی تو ان میں جو سکون اور راحت دیکھا اس سے واضح ہوگیا ہے کہ اسلام حق ہے باقی سب باطل ہے آخر میں ملک کی سلامتی،ترقی،خوشحالی کیساتھ ساتھ مرزائیت کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

Leave a reply