انٹرٹینمنٹ کے نام پر لائسنس اور چینل نے چلائیں نیوز، پیمرا نے لیا بڑا ایکشن

0
26

انٹرٹینمنٹ کے نام پر لائسنس اور چینل نے چلائیں نیوز، پیمرا نے لیا بڑا ایکشن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو ٹی وی کو فوری طور پر غیر قانونی نیوز و کرنٹ افئیرز پر مبنی پروگرام بند کرنے اور منظور شدہ مواد "انٹرٹینمیٹ” چلانے کیلئے پیمرا کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے

پیمرا کی جانب سے جاری حکمنامہ میں نیو ٹی وی کو نیوز و کرنٹ افیئرز پر مبنی پروگرام نشر کرنے سے فوری روک دیا ہے،نیو ٹی وی کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وہ لائسنس میں جاری شدہ انٹرٹینمنٹ کیٹگری پر مبنی مواد فوری نشر کریں ،نیو ٹی وی نے پیمرا کے احکامات کو اسلام آبا دہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کے احکامات کو درست قرار دیا

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیو ٹی وی کو متعدد مواقع فراہم کئے گئے،تا کہ پروگرامنگ کو منظور شدہ مواد جو کہ انٹر ٹینمنٹ ہے کرے اور نیوز و رکرنٹ افیئرز بند کر دے تا ہم ٹی وی چینل نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے اور مسلسل پیمرا قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں

پیمرا نے نیو ٹی وی کو حتمی موقع فراہم کرتے ہوئے نیوز بند کرنے اور انٹرٹینمنٹ چلانے کا حکم دیا ہے، مزید برآں یہ کہ سات یوم میں چینل کی ایف پی سی بھی ارسال کرنی ہو گی،عملدرآمد نہ ہونے کی صورت مین پیمرا قانونی کاروائی کا مجاز ہو گا

علاوہ ازیں پیمرا نے نیو ٹی وی پر پیمرا احکامات کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے

کرونا وائرس، پیمرا بھی حرکت میں آ گیا، چینلز کے لئے کیا ہدایت نامہ جاری

Leave a reply