’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟
ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں
باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔
’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔
پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے
’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟
’’ارطغرل‘‘ تُرک زبان کا لفظ ہے جو دو الفاظ ’’ار‘‘ اور ’’طغرل‘‘ سے بنا ہے اور اس کا مطلب ’’جنگجو ہیرو‘‘ ہے-
’’ارطغرل غازی‘‘ سلیمان شاہ کے بیٹے تھے جو مشرقی ایران سے اناطولیہ آگئے تھے تاکہ منگولوں کے حملوں سے بچ سکیں-
’’ارطغرل غازی‘‘ ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا نام انجین التان دوزیتان ہے جو 26 جولائی 1979ء کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے اور وہ بتاتے ہیں کہ والدین نے ان کا نام ترک اداکاروں انجین کاگلر اور التان اربولک پر رکھا تھا، یعنی والدہ نے انجین اور والد نے التان-
انجین التان دوزیتان نے سلیمان شاہ اور حلیم ہاتون کے تیسرے بیٹے ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا ہے وہ غینڈز الپ ، سیوسی بے ، اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی اول کے والد بھی ہیں۔ یہ سیریز کا مرکزی کردار ہیں ، جسے شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔
انجین کے دادا دادی یوگوسلاویہ سے ترک تارکین وطن اور پرسٹینا سے البانی باشندے ہیں۔ انہوں نے تھیٹر کی تعیم حاصل کرنے کے بعد ایک ٹی وی سیریل رخسار سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور متعدد فلموں اور ڈراموں میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔ انہوں نے لاس اینجلس مووی ایوارڈز میں موشن پکچر بر اووک ڈینیز میں اپنی شاندار کارکردگی سے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی جیتا مگر 2014 سے 2019 تک ارطغرل کے کردار نے انہیں دنیا بھر میں مشہور کردیا ہے۔
انہوں نے 2014 میں Neslişah Alkoçlar سے شادی کی تھی جوڑے کی شادی کو 5 سال ہوچکے ہیں ان کے 2 بچے ہیں۔
ارطغرل کی تاریخ پیدائش کے بارے میں معلوم نہیں اور وفات بھی 1280 کے بعد ہوئی ارطغرل کا مقبرہ سوغوت کے مقام پر ہے جو مختلف عثمانی حکمرانوں کے عہد میں شکل بدلتا رہا
واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے