ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں یاسر نواز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھ کر ارطغرل ہوتے جارہے ہیں۔

با غی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز نے گزشتہ روز اپنی اوراہلیہ ندا یاسرکی شادی کی 18ویں سالگر ہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی ندا یاسر کے ہمراہ ایک لائیو سیشن کیا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے-

لائیو سیشن کے دوران ندا نے کہا کہ ہم اس لائیوسیشن کے ذریعے اُن تمام جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہیں جو ہماری صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
https://www.instagram.com/tv/CA7s-CgA3_P/?igshid=1pp3sqdq8tf26
یاسر نے کہا اللہ کے کرم سے ہم تینوں ٹھیک ہیں ہم 13 دنوں تینوں آئسولیٹ ہیں اور ٹھیک ہیں-

یاسر نواز نے کہا کہ ہمیں سال 2020 ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ اس سال ہماری شادی کو 18 سال مکمل ہوگئے ہیں اور ہم کورونا کی وجہ سے 13 دن سے ایک ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔

یاسر نواز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سب سے کمال کی بات یہ ہے کہ ان 13دنوں میں ندا نے مجھ سے کوئی لڑائی نہیں کی میں تو ویسے بھی لڑائی نہیں کرتا-

ندا یاسر نے کہا کہ اس دوران ہمیں تھوڑی گھبراہٹ اور بے چینی بھی تھی کہ کیسے سب ٹھیک ہوگا لیکن اللہ کا شکر ہے اُس نے ہم پر اپنا کرم کیا۔

ندا نے کہا ٹھیک ہونے کے بعد جب میں شو پر آؤں گی تو بتاؤں گی کہ کیا کیا استعمال کرنا چاہیئےاور کس طرح خیال رکھنا چاہیئے-

یاسر نواز نے کورونا میں کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہم اے سی میں زیادہ نہیں بیٹھ رہے اور اپنی خوارک میں ہم کلونجی اور وٹامن سی اور زنک کی گولیوں کا استعمال کر رہے ہیں لیموں پانی دار چینی اور ادرک کی چائے باقاعدگی سے پی رہے ہیں

اُنہوں نے لائیو سیشن میں اپنے پڑوسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوسی ہمارا بہت خیال رکھ رہے ہیں۔اور کھانے پینے کی اشیاء لوگ دور دور سے بھیج رہے ہیں یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے ایسے لگتا تھا لوگ مادہ پرست ہو گئے لیکن اب یہ سب دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اب احساس ہوا ہے لوگوں میں ابھی بھی انسانیت باقی ہے

یاسر نے کہا کہ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ابھی بھی اچھے لوگ ہیں اور اچھے لوگ تیمارداری خایل رکھنا آپ کا اس سے بھی بہت حوصلہ ملتا ہے –

ایک مداح سوال نے سوال کیا کہ یاسر بھائی سٹائلش ہوتے جا رہے ہیں جس کے جواب میں یاسر نواز نے کہا کہ میں ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں۔

ندا یاسر نے کہا کہ میں قرنطینہ کے دوران 13 دن سے ارطغرل غازی دیکھ رہی ہوں اور یہ دیکھ کر اچھا ٹائم پاس ہو رہا ہے یہ تُرک سیریز دیکھ کر ایک جوش پیدا ہوتا ہے کہ کیسے تاریخ میں مسلمانوں نے فتوحات اپنے نام کیں-

لائیو سیشن میں یاسر نواز نے کورونا علامات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بخار، جسم میں درد اور کمزوری ہوئی تھی جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جوکہ مثبت آیا ۔

آئسولیشن میں منائی گئی شادی کی سالگرہ یادگار ہے یاسر نواز

میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ندا یاسر

Comments are closed.