ترک سیریز ’ارطغرل غازی ‘ کے اداکار پاکستانی چائے کے شوقین

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی ‘ میں ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایزگی ایسما پاکستانی چائے کی شوقین ہیں کہا وہ پاکستان آئیں گی تو یہاں کی چائے ضرور پیئں گی۔

باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں ارطغرل غازی میں ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کرنے والی تُتک اداکارہ ایزگی ایسما کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آئیں گی تو یہاں کی چائے ضرور پیئں گی۔

انٹرویو کے دوران ایزگی نے اردو زبان میں پاکستانی مداحوں سے پوچھا کہ جب میں پاکستان آؤں گی تو کیا وہ مجھے چائے پلائیں گے؟

ایزگی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لوگوں اور اس کی ثقافت سے بہت محبت کرتی ہیں، پاکستان اور ترکی کے عوام بالکل ایک جیسے ہیں مجھے کئی اعتبار سے پاکستان بالکل ترکی جیسا لگتا ہے، اس لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہم دو مختلف ملک ہونے کے باوجود ایک قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس کے لیے وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں

واضح رہے کہ تُرک اداکارہ ایزگی ایسما نے شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں مسلمان سپہ سالار ارطغرل کے قریبی ساتھی دوگان بے کی اہلیہ ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کیا تھا

یاد رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے ویسے تو کئی تُرک ڈرامے پاکستانی چینلز پر نشر کئے گئے لیکن جو مقبولیت ارطغرل غازی کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی-

واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

پی ٹی وی کا دوسرے ممالک کی پروڈکشن (ارطغرل) پر داد لینا حیران کن ہے ، بیرونی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کر دینگے۔ فواد چوہدری

"ارطغرل گجر” پنجابی ٹریلر میدان میں ، دیکھئے اور انجوائے کیجیے

Leave a reply