ارطغرل غازی سیریز میں یہ چار چیزیں نہ سیکھیں تو کچھ نہیں سیکھا

0
77

چیئرمین وائس آف پاکستان سید عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ ارطغرل غازی سیریز میں چار چیزیں نہ سیکھیں تو کچھ نہیں سیکھا

باغی ٹی وی : پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔

دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

پاکستان میں بچوں، نوجونوں ،بوڑھوں سیاسی و شوبز شخصیات سمیت سب کو اس ڈرامے نے اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے چیئرمین وائس آف پاکستان سید عتیق الرحمن نے اپنے ویڈیو پیغام میں نوجوانوں کو یہ سیریز دیکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ارطغرل دیکھنے والوں کیلئے یہ چار پیغامات کو سمجھنا اور جاننا ضروری ہے،

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلا پیغام اللہ پر یقین اور ادب رسول ﷺ ہے، جبکہ دوسرا سبق والدین کا ادب اور فرمانبرداری ہے، جس میں ساری عزتیں چھپی ہیں، تیسرا سبق جہد مسلسل ہے، مشکل حالات میں بھی اپنے مشن کی خاطر جدوجہد جاری رکھنا، جبکہ آخری پیغام اور سبق اپنی تہذیب کے ساتھ جڑے رہنا ہے۔


گذشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن سے نئ ترک ریاست کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے، ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بیان کیا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہئیں جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

عید کے دوسرے روز ارطغرل غازی پی ٹی وی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے نیلم منیر

حالات ٹھیک ہوتے ہی پاکستان آوں گا یہ میرا دوسرا گھر ہے، ارطغرل غازی کے دوآن الپ کا پیغام

Leave a reply