سوشل میڈیا پر ارطغرل کے ہمشکل پاکستانی نوجوان کے چرچے

0
49

لوگوں کے درمیان یہ بات معروف ہے کہ اس دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہوبہو ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں ایسے ہی پاکستان میں موجود مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل کے مرکزی کردار ارطغرل (انجن التان)کی ہو بہو مشابہت رکھنے والے پاکساتی نوجوان کے بھی چرچے ہو رہے ہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انجن التان کے ہمشکل کا نام مصطفے حنیف ہے اور وہ شہر قائد کے رہائشی ہیں مصطفے حنیف نے بین الاقوامی تعلقات(آئی آر) میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں اس کے علاوہ وہ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہےہیں اور اس پر اکثر سیر و سیاحت سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے انجن التان کے ہمشکل مصطفے حنیف کے سوشل میڈیا پربہت چرچے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت بن گئے ہیں انجن التان سے مشابہت کی وجہ سے انہیں ’پاکستانی ارطغرل‘ کہا جاتا ہے-

مصطفے حنیف نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل ان کے دوست کہا کرتے تھے کہ اس کے مرکزی کردار ارطغرل سے میری شکل بہت زیادہ ملتی ہے لیکن میں نے کبھی اُن کی بات پر غور نہیں کیا تھا پھر جب میں نے ڈرامہ دیکھا تو میں یہ اتنی مشابہت دیکھ کر حیران رہ گیا-

ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفے حنیف نے سیاحت کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنھیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=_sroESqCVPw&feature=youtu.be
انہوں ںے ارطغرل غازی کے لباس میں گھڑ سواری کرتے ہوئے بھی ایک ویڈیو اپنے فیس بک پیچ پر اپ ڈیٹ کی جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا –

ارطغرل کے پاکستانی ہمشکل کا کہنا تھا کہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد اب کہیں جاتا ہوں تو وہاں بھی لوگ مجھے پہنچان لیتے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک کام سے بازار گیا ماسک نہیں تھا تو چار پانچ لوگوں نے مجھے پہنچانا اور مجھ سے بات بھی کی –

مصطفے حنیف نے ارطغرل غازی ڈرامے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجن التان سمیت کاسٹ کے دیگر اہم کرداروں سے ملنے کے لیے ترکی جانے کی خواہشکا بھی اظہار کیا-

واضح رہے کہ اس سے قبل ارطغرل غازی ڈرامے کے ایک اور اہم کرادر ترگت الپ کے پاکستانی ہمشکل کے بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچے تھے- تُرگت الپ کے پاکستانی ہمشکل لاہور کے حافظ محمد علی خان نے باغی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ ان کا فیس لُک ارطغرل سے ملتا ہے لیکن میرے دستوں کے مطابق میرا فیس تُرگت سے ملتا ہے-
انہوں نے بتایا جب میرے بال بڑے یو گئے تو سوسائٹی کے لوگوں اور فیس بُک پر میری تصویریں دیکھ کر لوگ مجھے ترگت کہنے لگے-

ارطغرل ڈرامے کے اہم کردار پاکستانی ترگت کا باغی ٹی وی پر خصوصی انٹرویو

Leave a reply