’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟
ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں
باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔
’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے
پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے جب کہ ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا سلطنت عثمانیہ کے قیام میں بہت اہم کردار ہے
’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی کون ہیں؟
حلیمہ حاتون کا کردار اس ڈرامے میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور اسے ترک اداکارہ اور ماڈل اسرا بیلگیج نے ادا کیا حلیمہ سلطان ترک قبیلے قائی کے سردار غازی ارطغرل کی زوجہ تھیں اور سلطنت عثمانیہ کے بانی غازی عثمان کی والدہ تھیں آپ ایک سنجوگ شہزادی تھیں حلیمہ سلطان سنجوگ سلطنت کے شہزادہ نعمان کی بیٹی تھیں
تاریخ کی کتابوں میں ان کا ذکر حائمانا اور حلیمہ حاتون کے نام سے ہوا ہے حائمانا لفظ غازی ارطغرل کی والدہ اور بیوی دونوں کے لئے استعمال ہوا ہے ارطغرل غازی کے مصنف مہمت بزداغ تاریخ کے طالبعلم ہیں ان کے مطابق صحیح نام حلیمہ سلطان ہے اسی وجہ سے ڈراموں میں حلیمہ حاتون کے نام سے پٔکارتے ہیں
ارطغرل کے ساتھ شادی کے لئے حلیمہ سلطان نے شہزادی کے ٹائٹل کی قربانی دی اور اس کے بعد غازی ارطغرل کے ساتھ وفا دار رہیں اور انہوں نے غازی ارطغرل اور ان کے قبیلے اور تمام مسلمانوں کی مدد کی
جب غازی ارطغرل کو اپنے والد کے بعد قبیلے کی سرداری ملی تو انہیں حاتون کا ٹائٹل ملا جس کے بعد انہوں نے تمام زندگی آخر دم تک وفاداری کی اور اس ٹائٹل کی لاج رکھی حلیمہ حاتون کی وفات کے بعد انہیں سوغوت کے مقام پرغازی ارطغرل کے ساتھ دفنایا گیا-
حلیمہ حاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا کی پیدائش 14 اکتوبر 1992 کو انقرہ میں ہوئی اور انہوں نے استنبول کی ایک یونیورسٹی سے بین الاقومی تعلقات میں ڈگری حاصل کی ہوئی ہے جبکہ ابھی قانون کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔
اداکاری کا آغاز 2014 میں ارطغرل سیریز سے ہی کیا تھا اور ارطغرل کے علاوہ مزید 2 ڈرامے اور ایک فلم میں کام کرچکی ہیں۔
2017 میں انہوں نے ایک فٹبالر گوکخان تورے سے شادی کی تھی اور جون 2019 میں طلاق ہوگئی۔
واضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔
دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے
’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟