"بامسی بے” غازی ارطغرل کے ساتھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پاکستان آنے کا اعلان

0
70

مسمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریزارطغرل غازی میں ارطغرل کے ساتھی کا کردار ادا کرنے والے اداکاربامسی بے نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی : ترک سیریز دیریلیس ارطغرل کو پی ٹی وی پر اردو میں ڑب کر کے ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے ارطغرل غازی میں کام کرنے تمام اداکار پاکستان بھر میں مقبول ہوچکے ہیں اور دن بدن ان کی اس مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ دنوں ارطغرل غازی میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گنیر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

اور اب اسی شہرہ آفاق ڈرامے میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے-

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ارطغرل غازی میں بامسی کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نورالدین سونمیرنے پاکستان آنے کے متعلق اردو زبان میں اعلان کیا ہے-

ترک اداکار نے پاکستان کی قومی زبان اردو میں اپنے پاکستانی مداحوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اور پاکستانی عوام کے دل کا رشتہ محسوس کرتا ہوں-

انہوں نے اردو میں جاری کئے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں ملاقات ہو گی-

واضح رہے کہ ‘ترگت الپ’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئےدونوں ترک اداکار پاکستانی برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔اس حوالے سے جے ڈاٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام بک پر جاری ہوسٹ میں دونوں ترک اداکاروں کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے کا اعلان کیا گیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقبول اور خاص کر مسلم دنیا کی ٹی وی انڈسٹری پر راج کرنے والے ڈرامے سیریل ارطغرل غازی نےایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ اب تک دنیا بھر میں 3ملین باردیکھا جا چکا ہے اور 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر رواں سال 24 اپریل یکم رمضان المبارک سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

ارطغرل غازی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ “میں شامل

“ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل…

Leave a reply