ارطغرل اور بابا جان شہید سراج رئیسانی کی عادات ایک جیسی تھیں نوابزادہ جمال خان رئیسانی

0
36

شہید سراج خان رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل اور بابا جان شہید سراج رئیسانی کی عادات ایک جیسی تھیں-

باغی ٹی وی : ترک سپہ سالار ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈرامہ ’دیریلش ارطغرل‘نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں تو کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی تاہم جب سے مذکورہ پاکستان میں ریلیز ہونا شروع ہوا ہے اس ڈرامے نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔

ڈرامہ سیریل’دیریلش ارطغرل‘کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کرکے ’ارطغرل غازی‘کے نام سے یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی نشر کیا جارہا ہے ڈرامے کے ساتھ اس کے کرداروں نے بھی بہت کم عرصے میں مقبولیت حاصل کر لی ہےسبکوڈرامے میں بہادری صاف گوئی سچائی اور ڈائیلاگز نے اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے-


شہید سراج خان رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل غازی اور بابا جان شہید سراج رئیسانی کی عادات ایک جیسی تھیں-غداروں کو معاف نا کرنا، سچ کا ساتھ دینا
مظلوموں کی آواز بننا،اپنی زمین کا سودا کسی صورت برداشت نا کرنا،اللہ پر یقین اور دین پر استقامت ،خود کو بیچ کر مال نا بنانا،جان کی بازی لگا کر میدان جنگ میں اترنا-

نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی اس ٹویٹ کی ٹویٹر صارفین نے بھی تائید کی-


محمد آصف جوئیہ نامی صارف نے لکھا کہ بے شک بچے،آپکا باپ ایک بہادر انسان تھا، اور اس نے ٹیپو سلطان کا وہ قول سچ ثابت کیا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے،اور آپ بہادر شیر کے بیٹے ہو ہمیں فخر ہے اُن پر اور آپ پر۔اللّٰہ پاک اُن کے درجات بلند فرمائے اور آپکو ہر بلا سے محفوظ رکھے۔آمین


عمران نامی صارف نے لکھا کہ جب نام پکارے جایں گے سب اہل وفا کے آپ بھی پکارے جایں گے،شکریہ نواب صاحب احسان اور قرض ہے آپ کا الله پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے-


اس سے قبل جمال خان رئیسانی نے اپنی ٹویٹ میں آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کل بابا جان شہید سراج رئیسانی کی برسی ہے اور آج ایک مرتبہ پھر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، میں ایک مرتبہ پھر دو ٹوک الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں۔ ہم نے پاکستان کیلئے اپنی جانیں وقف کر دی ہیں۔ اوچھے ہتھکنڈے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے-

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی کیا تھا کہ مریم نواز بھی ارطغرل جیسی قائدانہ صکاحیتوں کے مالک ہیں-

واضح رہے کہ سلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اسوقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کسطرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

جودیکھتا ہے وہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے”ارطغرل غازی "کی مقبولیت آسمان کوچھونے لگی،مگرپھربھی اعتراض ،وہ کیوں ؟

Leave a reply