عیسی نگری کے قریب ٹرک ڈرائیور نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی جو معجزانہ طو ر پر بچ گیا

0
23

عیسی نگری کے قریب ٹرک ڈرائیور نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی جو معجزانہ طو رپر بچ گیا،موٹرسائیکل تباہ ہوگئی،ڈرائیورکو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی بی تھانے کی حدودعیسی نگری کے قریب سڑک کے درمیان ٹریفک پولیس اہلکار ڈمپر کو روک کر چالان کرنے لگا تو ڈمپر کے عقب سے آنے والے ٹرک نے ٹکر مار دی،ٹریفک پولیس افسر کے مطابق حادثے میں ٹریفک پولیس افسر تو معجزانہ طور پر بچ گیا لیکن اسکی سرکاری موٹرسائیکل سائیکل تباہ ہوگئی،ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں کیلئے نوکری کرنا آسان کام نہیں رہا،عیسی نگری پر ٹرک ڈرائیور کا چا لان کرنا ٹریفک پولیس اہلکار کو جان کے لالے پڑھ گئے، تاہم پولیس ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر اسکے ٹرک قبضے میں کرلیا.

Leave a reply