اہم ٹیکسٹائل یونٹ نے لوگوں کی جانیں بچانے والوں کی جانیں بچانے کے لیے 1 ہزارحفاظتی کٹس عطیہ کردیں

0
44

لاہور: اہم ٹیکسٹائل یونٹ نے لوگوں کی جانیں بچانے والوں کی جانیں بچانے کے لیے 1 ہزارحفاظتی کٹس عطیہ کردیں ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں اللہ کے فضل سے ہر غریب امیر سب پاکستانیوں کے اندرخدمت خلق کا جزبہ زندہ تابندہ ہے

یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران…

باغی ٹی وی کےمطابق ایسکورٹ ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے پنجاب پولیس کو ایک ہزارحفاظتی کٹس عطیہ کردی ہیں ،یہ حفاظتی کٹس پورے پنجاب کےلیے عطیہ کی گئی ہیں‌،


ادھر ذرائع کےمطابق لاہور پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید ایکشن میں آگئے، انہوں نے شہر میں سیل شدہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے پی پی ای کٹ سمیت دیگر حفاظتی اقدامات لازمی قرار دے دیئے۔

بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی

سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے باعث 13 علاقوں کو جزوی طور پر سیل کر کے وہاں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو اہلکار حفاظتی کٹ استعمال نہیں کرتا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے تمام ایس پیز کو اپنے متعلقہ سیل شدہ علاقوں میں تعینات اہلکاروں کو سرپرائز وزٹ کر کے چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

Leave a reply