لباس پر تنقید،ایسرا بلجیک کا پاکستانی مداح کو کرارا جواب
شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسا بلجیک نےاپنے لباس پر تنقید کرنے والے پاکستانی مداح کو آخر کار تنگ آ کر کرارا جواب دے دیا-
باغی ٹی وی : ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نتعدد نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے خاص طور پر مرکزی کرداروں کو-
پاکستانی عوام ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہی ہے- سوشل میڈیا پر جہاں ڈرامے کی خوب پزیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی پر بھی تنقید کررہے ہیں۔
پاکستانیوں کی تنقید کا سب سے زیادہ شکار ہونے والی ڈرامے کی ہیروئن ایسرا بلجیک ہیں کیونکہ ایسرا ذاتی زندگی میں ڈرامے میں اپنے کردار حلیمہ سے بالکل مختلف ہیں اور مغربی طرز کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور اس لباس میں اکثر تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں۔
تاہم ایسرا کا مغربی طرز کا لباس ان کے پاکستانی مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور کئی پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے لباس پر بہت زیادہ تنقید کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک مرتبہ تو اداکارہ نے تنگ آکر انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن ہی کردیا تھا جس سے کوئی تبدیلی نہیں آئی لہذا پاکستانیوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ ایسرا پر تنقید کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور انہوں نے پہلی بار اس تنقید پر جواب بھی دیا ہے-
ترک اداکارہ نے اپنے پر تنقید کرنے والے شخص کو جواب دیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ان کے مداح نے ایسرا کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ حلیمہ باجی آپ ایسا لباس نہ پہنا کریں یہ اچھا نہیں لگتا-
مداح کے اس کمنٹ پر تُرک اداکارہ ایسرا بلجیک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ایک چھوٹی سی نصیحت کرتی ہوں مجھے آپ سوشل میڈیا پر فالو نہ کروتو میں آپ کی شکرگزار ہوں گی-
اس کمنٹ پر جہاں سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ حلیمہ پر تنقید کرنے والے شخص کو برا بھلا کہہ رہے ہیں کہ بے عزتی کرواکر سکون مل گیا پاکستانیوں کو کسی کی ذاتی زندگی میں دخل نہیں دینی چاہیئے پاکستانیوں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیئے وغیرہ وہیں کچھ لوگ اس شخص کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس نے حلیمہ کو بڑی بہن کی طرح عزت دیتے ہوئے صرف ایک مشورہ دیا ہے لہذا ایسرا کو ایسے رد عمل نہیں دینا چاہیئے تھا-
واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔
پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-
اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔
مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک بھی پاکستانی برانڈز کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔