اسرا بلجیک نے اپنے ڈرامے رامو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا-

باغی ٹی وی :ڈرامہ سیریز ’رامو‘ کے سیزن 2 کی پہلی قسط کی کامیابی کے بعد اسرا بلجیک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’رامو‘ کی دوسری قسط کا ٹریلر بھی شیئر کردیا ہے۔


اسرا بلجیک نے نئے قسط کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ترکش زبان میں مداحوں کو بتایا کہ یہ اُن کے ڈرامے ’رامو‘ کی اگلی قسط کا ٹریلر ہے۔

تُرک اداکارہ کے نئے ڈرامے کے اس ٹریلر کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اسے اب تک 3 لاکھ 14 ہزار 4 سو اڑسٹھ لوگ دیکھ چُکے ہیں-

اس سے قبل اسرا بلجیک نے انسٹاگرام پر ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔


’رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے اپنے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 18 ستمبر، جمعہ کی شام۔

واضح رہے کہ’رامو‘ جرائم پر مبنی ایک ترکش ڈرامہ ہے جس کی نشریات کا آغاز تُرکی میں ہوگیا ہے اور اس ڈرامہ سیریز میں اسرا بیلجیک ایک ’بولڈ اور ماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

شرمین عبید چنائے مارول فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی پاکستانی فلمساز بن گئیں

ملکہ الزبتھ نے ہاروی وائنسٹن کو دیا گیا اعزازی ایوارڈ واپس لے لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.