‏اسٹبلشمنٹ جمہوری حکومتوں کو گرانے میں اتنا ذلیل نہیں ہوئی جتنی عمران حکومت کو بچانے میں ہو رہی ہے، جاوید ہاشمی

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ جمہوری حکومتوں کو گرانے میں اتنا ذلیل نہیں ہوئی جتنی عمران حکومت کو بچانے میں ہو رہی ہے

https://twitter.com/MJavedHashmii/status/1278648708213739520

جاوید ہاشمی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ بابا جی مرنے کے بعد نواز شریف کو نہیں اللہ کو حساب دینا ہے، اب تو سچ بولنا شروع کر دو

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی پریس کانفرنسیں میں انکی چینخیں بتا رہی ہیں دونوں جماعتیں نیب کے کرپشن کے زد میں بری طرح پھنس چکی ہے دونوں جماعتوں کے ساری بڑی قیادت ضمانتوں پر ہیں ن لیگ پیپلز پارٹی کے کرپٹ مافیا بند گلی میں پھنس گئی ہے دونوں جماعتیں حکومت کے منفی پراپیگنڈے پر اتر آئیں ہیں

ایک اور صارف نے جاوید ہاشمی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنا تذلیل آپ کو اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کیا جتنا ن لیگ نے کیا تھا یاد کریں جب لکھپت جیل لاہور سے چھٹے تھے تو لندن سے کالیں آئیں تھیں کہ استقبالی جلوس ضرورت سے زیادہ نہ ہو اور میاں صاحب پاکستان آنے کے بعد سب سے خائف کس سے تھے جی آپ سے اور بائے الیکشن میں شکست کا ذمہ دار کون تھا

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کر لی تھی ،لیکن عمران خان کے دھرنے کے وقت میں انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور ایک بار پھر ن لیگ سے قربتیں بڑھ گئی تھیں

Leave a reply