ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی دفاعی تجزیہ کارنے کہا کہ عمران خان کو اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا ہے-

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ سب کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت ہٹائی گئی،میں نے پوری قوم کے سامنے مراسلہ رکھا، عمران خان مراسلہ صدرمملکت، چیف جسٹس اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا، سب کو واضح طور پر بتایا کہ جمہوری ملک کیخلاف سازش کی گئی،بیرونی ساز ش میں ملک کے میر صادق اور میر جعفر ملوث تھے پہلے لوگوں نے اس مراسلے کو نہیں مانا، بہت سے لوگوں نے کہا جھوٹ ہے،پاکستان کی حکومت کیخلاف سازش کی گئی، کہا گیا پاکستان کا وزیراعظم چین سے اپنے تعلقات بڑھا رہا تھا-

لاڈلوں کے مزاج کے خلاف جائیں تو ان سے گالیاں بھی کھائیں گے،شاہ اویس نورانی

انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کن کن لوگوں نے ملک کیساتھ غداری کی، کہا گیا پاکستان کا وزیراعظم روس سے تجارت کی بات کررہا تھا اس لیے ہٹایا گیا،روس ہمیں تیل اور گندم 30فیصد کم قیمت پر دینے کو تیار تھا، واضح کیا گیا کہ ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،انہیں چین سے تعلقات محدود کرنے پڑیں گے،یہ روس سے تجارت نہیں کریں گے-

عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی جنگ لڑنے کی وجہ سے ہمارے 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، موجودہ وزیراعظم نے کہا مراسلہ جھوٹا ہے بعد میں سب مان گئے،امریکہ کی دفاعی تجزیہ کار کی آج ویڈیو سامنے آئی ہے، امریکی دفاعی تجزیہ کارنے کہا کہ وزیراعظم کو اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا ہے-

قبل ازیں سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب ”غلامی نامنظور مارچ“ کا فیصلہ کیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید مبارک دیتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ کی نعمتوں میں سے فکر و عمل کی آزادی سب سے بڑی نعمت ہے۔آزادی کی قدر ان کو ہوتا ہے جنہیں غلامی جیسی ذلت کا سامنا رہتا ہے 1947ء میں رمضان کی27ویں شب غلامی کی زنجیروں جکڑی قوم کو آزادی ملی۔ سامراج آزادی کے بعد بھی ہم پر بالواسطہ غلامی کے سائے کیے رکھنے پر بضد رہا۔7مارچ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے دفترِ خارجہ کو ایک مراسلہ موصول ہوا۔

فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

انہوں نے کہا تھا کہ مراسلے میں امریکی حکام کی ہمارے سفارتی عملے سے باضابطہ ملاقات کا احوال درج تھا۔خفیہ مراسلے کے مندرجات میرے سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیاامریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے امر یکا وزیراعظم کو ہٹانے کا حکم دیتے اور نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔سیاسی دشمنوں نے ملکر قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کیخلاف عدمِ اعتماد کی تحریک لائی۔ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے باوجود حکومت کاتختہ الٹ دیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سازش کا واحد مقصد پاکستان کو غلامی کی ڈگر پر چلانا اور اس حکومت کو سزا دینا تھا۔حکومت قوم کے مفادات کو ایک آزاد خارجہ پالیسی کا مرکز بنانے کی جسارت کررہی تھی۔غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر عروج و ترقی کی راہ پر کبھی گامزن نہیں ہوسکتےپاکستان کا وقار اس مطلق آزادی و خودمختاری ہی سے وابستہ ہے۔ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے لیے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان کیا ہے پاکستان تحریک انصاف رواں ماہ پنجاب کے 6 شہروں میں جلسے کرے گی جن میں میانوالی، جہلم ،اٹک، سیالکوٹ، فیصل آباد اور چکوال میں جلسے کیے جائیں گے۔

عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف

Leave a reply