منی پور کی قومی شاہراہ پر جاری طویل ناکہ بندی سے علاقے میں اہم سپلائی متاثر ہے
شاہراہوں کی بندش سے سامان کی نقل و حمل میں شدید مشکلات ہین،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’چوراچند پور، جہاں کوکی-زو برادری کے لوگ آباد ہیں اور دارالحکومت امفال اس صورتحال سے اقتصادی طور پر شدید متاثر ہیں،ناکہ بندی کے باعث میزورام کے راستوں سے سامان کی نقل وحمل سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ناکہ بندی سے طبی سامان کی شدید قلت بھی پیدا ہو گئی ہے، مقامی آبادی پریشان ہے
ماہرین کے مطابق ’’ناکہ بندی نسلی کشیدگی اور جھڑپوں سے جڑی ہوئی ہے، جو علاقے میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے‘‘مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی سے اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، مقامی افراد نے نسلی برادریوں سے مفاہمت کی اپیل کی ہے تاکہ صورتحال معمول پر آسکے،سوشل میڈیا پر بھی ناکہ بندی اور نسلی تشدد کے باعث قیمتوں کے بڑھنے اور قلت کی اطلاعات ہیں.