ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس سے منہ پھیر لیا

0
28

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس پر پابندی لگادی

باغی ٹی وی ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے منع کردیا۔ذرائع کے مطابق ایتھوپیا کی جانب سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا گیا ہے جس کے ذریعے پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روکنے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایتھوپیا کی حکومت نے پاکستانی پائلٹس کو لائسنسوں کی تصدیق کرانے کی ہدایت کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی تصدیق کی جائے اور بتایا جائے پی آئی اے کےکن پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے پر امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے

ایتھوپیا نے بھی پاکستانی ایئر لائنز سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایتھوپین ائیرلائن میں موجود 5 پاکستانی پائلٹس کی اسناد، لائسنسزکی وضاحت طلب کر لی ہے۔
پائلٹس میں میاں طاہرریحان، شہزاد عزیز، محمد جمیل، انعام اللہ جان، محمد سہیل شامل ہیں۔ ایتھوپین ایئر لائنز کی طرف سے لکھے خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز نے دنیا بھر کی طرح ایتھوپیا میں بھی تشویش پیدا ہوئی ہے، پائلٹس کی اسناد اور لائسنس کے اصلی یا جعلی ہونے سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ لائسنز ہولڈر پائلٹس 30سال تک پی آئی اے میں بھی کام کرتے رہے ہیں، پائلٹس کو لائسنسز موجودہ معاملے سے کئی برس، قبل سی اے اے پاکستان نے جاری کئے۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے پر امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ خیال رہے کہ جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔ مشکوک لائسنس والے پاکستانی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد 30 جون کو یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔ ای اے ایس اے کی جانب سے پابندی کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد پرپابندی عائد کردی تھی جب کہ گزشتہ دنوں ویت نام کی ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مشتبہ لائسنس کی اطلاعات کے بعد تمام پاکستانی پائلٹس گراؤنڈ کردیے تھے

Leave a reply