اتحاد ایئرویزجیسی سرکاری فضائی کمپنی نے ہمت ہاردی: کمپنی کومزید محدود کرنے کا اعلان

0
50

ابوظہبی :اتحاد ایئرویزنے ہمت ہاردی:کمپنی کو مزید محدود کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ابوظہبی کی سرکاری ایئرلائنزاتحاد ایئرویزنے بھی ہمت ہاردی ہے ،

کمپنی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد ایئرویز نے جب سے کرونا وائرس نے تباہیاں مچانا شروع کی ہیں ان مشکل دنوں میں اپنے آپ کوسنبھالا دینے کی کوشش کی اورتمام تراقدامات کے باوجود بھی بڑی تعداد میں ملازمین کونوکریویں سے فارغ کیا گیا ، دنیا بھرمیں اپنی سروسز محدود کی گئیں‌

 

اتحاد ایئر ویز کی طرف سے بڑی مایوسی کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ بڑی بڑی کوششیں کی گئیں‌تاکہ دنیا کی یہ بڑی فضائی کمپنی کے طور پرزندہ رکھناچاہتی تھی

حکومت نے بھرپوروسائل فراہم کیے کمپنی نے بھی اپنی حیثیت سے اس کو کمزور ہونے سے بچانے کی کوشش کی لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ اب یہ کمپنی مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتی اوراس سلسلے میں اس کمپنی کے ساتھ دوسرے اداروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ بھی اپنے معاملات پرظرثانی کریں‌

اتحاد ایئر ویز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اب دنیا بھرمیں کمپنی کا نیٹ ورک محدود کرنے پرمجبور ہیں

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ابو ظہبی کی سرکاری ایئر لائن اتحاد ایئرویز نے اپنے عملے کی تنخواہوں میں کورونا کے سبب کی گئی کٹوتی میں سال کے آخر تک توسیع کردی تھی ۔

اتحاد ایئرویز کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں ستمبر سے دسمبر کے آخر تک 10 فیصد کٹوتی رہے گی۔ اس سے پہلے اگست تک ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سے 50 فیصد تک کمی کی گئی تھی۔

ترجمان کا کہناتھا کہ ایئر لائن نے الاؤنسز کی ادائیگی البتہ دوبارہ شروع کردی ہے۔ اس سے قبل ٹرانسپورٹ اور دیگر الاؤنسز کی ادائیگی بھی بند کر دی گئی تھی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ایوی ایشن کی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے جس کے سبب ہوائی سفر نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایئرلائنز کو مجبور کیا کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں کمی کریں یا ملازمتیں ختم کریں تاکہ اس بحران پر قابو پایا جا سکیں۔

اس سے قبل اتحار ایئر ویز اور دبئی کی ایئرلائن ایمریٹس نے ملازمتیں ختم کر دی تھی اور عملے سے کہا تھا کہ وہ بغیر تنخواہ کی چھٹیا لے لیں۔

عرب نیوز کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے تقریباً چھ مہینے پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے پروازیں معطل ہونے کے بعد ملازمین کی تنخواہیں کم کی تھی۔

Leave a reply