اعتماد کا ووٹ، کتنے اراکین ایوان میں پہنچ گئے؟ سب کو وزیراعظم کا انتظار

0
33

اعتماد کا ووٹ، کتنے اراکین ایوان میں پہنچ گئے؟ سب کو وزیراعظم کا انتظار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں

قومی اسمبلی میں 176 کے قریب اراکین پہنچ گئے، وفاقی وزیر فواد چوھدری نے کہا ہے کہ اس وقت تک 176 ارکان اسمبلی حکومتی لابی میں پہنچ چکے ہیں،باقی ارکان اگلے 15سے 20 منٹ میں پارلیمنٹ پہنچ جائیں گے،امید ہے عمران خان کے پہنچنے سے پہلے 178 ارکان اکٹھے ہو چکے ہوں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آج وزیر اعظم ع سرخرو ہوں گے، وزیر اعظم کا موقف سرخرو ہو گا اور ہم فتح یاب ہوں گے،عمران خان پر اعتماد ظاہرکرنے پر اتحادیوں اور اراکین کا مشکور ہوں،کارکنان اور عام شہریوں کے جذبات دیدنی ہیں لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا ، آج ممبران پارلیمنٹ، اس عزت کو بحال کرانے میں کامیاب ہوں گے ،مولانا فضل الرحمان کا نئے الیکشن کا مطالبہ بے معنی، غیر آئینی مطالبہ ہے،

دوسری جانب پی ٹی آئی کی نومنتخب سینیٹر فوزیہ ارشد مٹھائی لے کر لابی پہنچ گئیں

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی ارکان کی آمدجاری ہے۔خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،عمران خٹک،سلیم رحمان،ساجدمہمند،محبوب شاہ اوردیگرپہنچ گئے، ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ آج کرپٹ ٹولے کوبتائیں گے کپتان کےساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

تحریک انصاف اور اتحادیوں کی مشترکہ حکمت عملی تیار

قومی اسمبلی کا اجلاس دن سوا بارہ بجے شیڈول ہے۔ 340 کے ایوان میں حکومتی اتحاد کی تعداد 180 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ووٹ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے قومی اسمبلی کے 171 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہوگی جبکہ اس وقت ایوان زیریں میں حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 180 ہے

وزیراعظم عمران خان زندہ باد، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات بھی سامنے آ گئے

Leave a reply