ایٹمی سائنسدان کے قتل کے بعد ایران کی ایک اور اہم شخصیت کی ڈرون حملے میں موت

0
22

ایٹمی سائنسدان کے قتل کے بعد ایران کی ایک اور اہم شخصیت کی ڈرون حملے میں موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنسدان کے بعد ایران کی ایک اور اہم شخصیت کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدران انقلاب کے اہم کمانڈر مسلم شاہدان کوڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے،مسلم شاہدان کو عراق شام بارڈرپراتوارکونشانہ بنایاگیا۔ پاسدران انقلاب کے اہم کمانڈر شاہدارن ڈرون حملے میں شہید ہو گئے ہیں ،محسن فخری زادے کے قتل کے چند روز بعد ہی پاسدران انقلاب کے اہم کمانڈر مسلم شاہدان کو قتل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق اور شام کے درمیان واقع سرحد کے نزدیک ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کا کمانڈر مسلم شاہدان ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔عراقی ذرائع نے اس ایرانی کمانڈر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر مسلم شاہدان کی کار کو گذشتہ شب شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ ڈرون حملہ کس نے کیا ہے اور ایرانی کمانڈر وہاں کیا کر رہا تھا۔ تاہم بعض غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق امریکا کے ایک لڑاکا جیٹ نے ایرانی کمانڈر کی کار پر میزائل داغا ہے اور اس حملے میں ایران نواز ملیشیا کے دو جنگجو بھی مارے گئے ہیں

واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو دہشت گردی کی کارروائی کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔محسن فخری زادے کے قتل پر ایران نے شدید احتجاج کیا تھا،اور قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا تھا اور اس بات کا عزم کیا تھا کہ محسن فخری زادے کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے ۔

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

سائنسدان کے قتل کی شناخت کیلئے ایر ان نے کس سے مدد مانگ لی ؟

ایرانی سائنسدان کی شہادت نئی جنگ کا پیش خیمہ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کردار، تہلکہ خیز انکشافات

سائنسدان کی شہادت کے بعد ایران کے جوابی حملے سے پہلے ٹرمپ نے طبل جنگ بجا دیا

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا،ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی‌ تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا

Leave a reply