یورپی یونین کے سفارتکاروں نے چین پر پابندیاں عائد کرنےکا اشارہ دے دیا

0
24

برسلز :یورپی یونین کے سفارتکاروں نے چین پر پابندیاں عائد کرنےکا اشارہ دے دیا.اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے دو سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ بلاک نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چین کے متعدد عہدیداران کو بلیک لسٹک کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے تیانمن اسکوائر کریک ڈاؤن کے بعد 1989 میں بیجنگ پر اسلحے کی پابندی کے بعد یہ پہلی پابندیاں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق یورپی یونین کے سفارتکاروں نے چین کے 4 عہدیداران اور ایک کمپنی پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دی۔

ان افراد اور کمپنی کا نام 22 مارچ کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی باضابطہ منظوری تک سامنے نہیں لائے جائیں گے۔

بلاک کے ایک سفارتکار نے کہا کہ ‘انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور تشدد کے خلاف پابندی عائد کرنے کے اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں’۔

یورپی یونین کے سفارتکاروں نےبتایا کہ ‘چینی عہدیداران پر ایغورمسلم اقلیت کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے’ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایغورز کے حوالے سے یورپ، امریکا اور کینیڈا میں شدید تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔

یورپی یونین نے اپنے دوسرے تجارتی پارٹنر چین پر آخری بار پابندیاں جون 1989 میں لگائی تھی اور بیجنگ پر اسلحے کی پابندی عائد کردی تھی جو اب بھی برقرار ہے۔

Leave a reply