یورپی یونین پولیس نے اٹلی کےطاقتور مافیا گروپ درنگیٹا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہ کے 132 افراد کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں، کاربینیری نے 108 افراد کو گرفتارکیاجن کا شبہ ہےکہ وہ اس گروپ میں ملوث ہیں اور جرمنی میں، 1,000 سے زیادہ افسران نے کئی ریاستوں میں درجنوں گھروں، دفاتر اور دکانوں کی تلاشی لی جس کے نتیجے میں 30 سے زیادہ گرفتاریاں ہوئیں-
صدر زیلنسکی نے روسی صدر پر حملے کی تردید کر دی
رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پرمنشیات،ہتھیاروں کی اسمگلنگ،منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈکےالزامات ہیں، پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں اٹلی،جرمنی،بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک میں کی گئیں۔
یوروپول کے مطابق مافیا کا نیٹ ورک جنوبی امریکا سے یورپ اور آسٹریلیا تک منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا، اطالوی مافیا براستہ پاکستان جنوبی امریکا تک ہتھیاروں کی سپلائی میں بھی ملوث تھا علاوہ ازیں ہتھیار کوکین کے بدلے برازیل کے جرائم پیشہ گروپ کو دیئے جاتے تھے۔
صدارتی محل کریملین پر ڈرون حملہ، یوکرین نے لاتعلقی کا اظہار کردیا
اطالوی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مافیا نے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے ہتھیاروں کا کنٹینر برازیل میں فروخت کرنےکی کوشش کی رپورٹس کے مطابق مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن 5 سال کی خفیہ تحقیقات کے بعد کیا گیا-
بیلجیئم کے وفاقی استغاثہ کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ یہ کلابریز مافیا کے خلاف یورپ میں اب تک کا سب سے بڑا آپریشن ہے یہ گروپ جنوبی اٹلی کے کلابریا میں مقیم ہے اور اسے یورپ کے سب سے بڑے اور طاقتور جرائم کے گروہوں میں سے ایک کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ اس نے پچھلی دہائیوں کے دوران دسیوں بلین یورو مالیت کی کوکین جنوبی امریکہ سے یورپ پہنچا کر سسلین مافیا کو گرہن لگا دیا۔