خبردار،ہوشیار : یورپ اب کورونا وائرس کی وبا کا نیا مرکز ہے، عالمی ادارہ صحت

0
32

جنیوا:خبردار،ہوشیار : یورپ اب کورونا وائرس کی وبا کا نیا مرکز ہے، عالمی ادارہ صحت،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت نے چین کی جگہ اب یورپ کو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا نیا مرکز قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈورز ایڈہانوم گھیبریتس نے کہا ‘اب روزانہ یورپ میں اس سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جتنے چین میں اس وبا کے عروج میں سامنے آرہے تھے’۔انہوں نے کہا کہ ممالک کو اس وبا سے لڑنے کے لیے منظم سوچ کو اختیار کرنا ہوگا ‘صرف ٹیسٹنگ تک محدود نہ رہیں،

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈورز ایڈہانوم گھیبریتس نے نے کہا ہے کہ صرف قرنطینہ کو ہی اہمیت نہ دیں، صرف سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے کو ترجیح دیں، سب پر عمل کریں، ہر ملک کو دیگر ممالک کے تجربے کو دیکھنا چاہیے اور یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ یہ ہمارے ساتھ نہیں ہوگا، کیونکہ یہ جان لیوا غلطی ہے، ایسا کسی بھی ملک کے ساتھ ہوسکتا ہے’۔

عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کووڈ 19 کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا جو اب تک ایشیا سمیت تمام براعظموں تک پھیل چکی ہے اور صرف انٹارکٹیکا ہی اس سے مھفوظ ہے۔چین کے شہر ووہان سے نمودار ہونے والا وائرس 3 ماہ سے بھی کم وقت میں دنیا کے متعدد ممالک میں پھیل گیا جس سے اب تک ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد متاثر جبکہ 5 ہزار ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین میں نئے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آچکی ہے اور جمعرات کو صرف 26 نئے کیس سامنے آئے جبکہ یورپ میں راتوں رات کیسز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنگ ڈیزیز اینڈ زونسٹ یونسٹ کی سربراہ ڈاکٹر ماریہ وان کرکوف نے بتایا ‘چین میں وائرس عروج پر گیا اور پھر کمی آئی، اس کا مطلب ہے کہ ہمیشہ ایک موقع ہمارے پاس ہوتا ہے’۔

ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان کے مطابق ‘سماجی طور پر کٹ جانے سے وائرس کے پھیلاﺅ کی رفتار میں بہت معمولی کمی آتی ہے تاکہ آپ کا طبی نظام اس پر قابو پاسکیں، اگر آپ کی رفتار تیز نہیں ہوتی تو وائرس ہمیشہ آپ کو پکڑ لیتا ہے’۔

اٹلی اس وقت چین سے باہر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے جہاں 15 ہزار سے زائد افراد بیمار ہوچکے ہیں، جس کے بعد اسپین میں 43 سو سے زائد، جرمنی میں 31 سو سے زائد جبکہ فرانس میں 28 سو سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔یورپ کے دیگر ممالک میں بھی کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور امریکا نے یورپی باشندوں کی آمد پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے تاہم کچھ یورپی ممالک کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

Leave a reply