پرتگال: یورپ کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں برآمد

0
30

پرتگال : یورپ میں اب تک پائے جانے والے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جو سبزہ خور سوروپوڈ سے تعلق رکھتی ہے۔

باغی ٹی وی : یورپ میں اب تک پائے جانے والے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں پرتگال کے وسط سے پومبل شہر سے برآمد ہوئی ہیں جس کا قد 12 میٹر اور سر سےدم تک کی لمبائی 25 میٹر تھی یہ جانور پتوں اور سبزے پرگزارہ کرتے تھے اورچاروں پیروں پر چلا کرتے تھے-

2017 میں ایک شخص کو اپنے پلاٹ پر کئی غیرمعمولی بڑی ہڈیاں دکھائی دیں یہ ہڈیاں تعمیراتی عمل میں ملی برآمد ہوئی تھیں اس کے بعد سائنسدانوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے باقاعدہ تحقیق شروع کی۔

مراکش:9 میٹر لمبی سمندری چھپکلی کی باقیات دریافت


بعد اگست 2022 میں پرتگالی اور ہسپانوی ماہرین ایک جگہ جمع ہوئے اور یہاں باضابطہ تحقیق کی اس کے بعد وہاں سے سوروپوڈ کی مزید ہڈیاں ملیں جس کے بعد ماہرین نے اسے یورپ سے دریافت ہونے والا سب سے بڑا ڈائنوسار قرار دیا ہے۔

سائنسدانوں کا ایک صدی قبل معدوم ہوئےتسمانین ٹائیگر کودوبارہ وجود میں لانے کا اعلان

تحقیقی ٹیم میں شامل لزبن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والی ماہر حیاتیات ، ایلزبتھ میلافایا نے کہا کہ اس طرح کے آثار کی دریافت عام بات نہیں، کیونکہ اس ڈائنوسار کی پسلیاں اچھی حالت میں ملی ہیں دوسری اہم بات یہ ہے کہ جس طرح اس کے رکازات دریافت ہوئے ہیں وہ عام حالات میں ممکن نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ جراسک عہد کی یہ دریافت غیرمعمولی ہے۔

ایک اندازے کےمطابق لگ بھگ 10 سے 16 کروڑ سال قبل سوروپوڈ ڈائنوسار زندہ تھےاور اب تک انہیں سب سے بڑے ڈائنوسار میں شمار کیا جاتا ہے اس کے اعضا مکمل طور پر بن چکے تھے فی الحال اس کے پسلیاں اور گردن کےکئی مہرے دریافت ہوئے ہیں تاہم مزید کھدائی کے بعد کئی اور قیمتی رکازات مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پومبل علاقے میں اس سے قبل بھی ڈائنوسار کے آثار ملے ہیں کیونکہ یہاں کروڑوں سال قدیم جراسک پرتیں بہت واضح ہیں۔

محققین نے سمندر میں ڈولفن کے خوفناک راز پتا لگا لئے

Leave a reply