تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو یورپ کو گیس سپلائی بند کردیں گے، روس کی دھمکی

0
26

ماسکو: روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو یورپ کو گیس سپلائی بند کر دیں گے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو وہ جرمنی جانے والی گیس کی مین پائپ لائن کو بند کر سکتا ہے۔

روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک مذاکرات پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے اور روس کا یوکرین پر حملہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے لیے سب سے بڑا حملہ ہے، اس کی وجہ سے 17 لاکھ سے زائد یوکرینیوں کو ہجرت کرنا پڑی۔

خیال رہے امریکہ اور اتحادی روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے روسی تیل درآمد کرنے پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں اور اس وقت عالمی مارکیٹ میں 2008 کے بعد سے تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔

دوسری جانب روسی نائب صدر الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ اگر روس کے تیل کو مسترد کیا گیا تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے اور تیل کی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

یاد رہے کہ یوکرین پرحملے کے صرف 10 کے اندرروس عالمی پابندیوں کے حوالے سے دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے عالمی پابندیوں کا ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس پر2ہزار778 پابندیاں عائد کیں جبکہ روس پرعائد مجموعی پابندیوں کی تعداد 5 ہزار530 ہوگئی ہے۔

روس نے یوکرین کی رہائشی عمارت پر بم گرا دیا،2 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک

سخت عالمی پابندیوں کاسامنے کرنےوالےممالک میں ایران دوسرے اورشمالی کوریا تیسرے نمبرپرہےیوکرین پرحملے کے نتیجے میں روس پرامریکا سمیت دیگرممالک نے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کیں ہیں-

واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے کچھ شہروں سے لوگوں کو بیلاروس اور روس کی طرف محفوظ راہداری دینے کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی تاہم کیف نے اس کو رد کر دیا تھا، جس کے بعد دارالحکومت میں پھر سے لڑائی تیز ہو گئی جس کی وجہ سے دو شہروں میں محصور شہری ابھی تک وہیں ہیں۔

فضائی حملوں اور دھماکوں کی گونج میں شادی کرنے والا یوکرینی فوجی جوڑا

Leave a reply