یورپی رکن پارلیمان نے بھارتی اپوزیشن کے دل کی بات کہہ دی

0
24

یورپی یونین کے رکن پارلیمنٹ نکولس فیسٹ نے سری نگر میں بھارتی اپوزیشن کے دل کی بات کہہ دی

مقبوضہ کشمیر،یورپی پارلیمانی وفد کے دورہ کا پہلا دن

میڈیا سے بات چیت کے دوران نکولس فیسٹ نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ کو (کشمیر) جانے دیتے ہیں تو آپ کو بھارتی اپوزیشن رہنماوں کو بھی اس کی اجازت دینی چاہیے۔ ایسا لگتا ہے کہ کچھ عدم توازن ہے، حکومت کو کسی طرح سے اس کا حل نکالنا چاہیے۔“

واضح رہے کہ یورپی پارلیمانی وفد اس وقت مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔ وفد کے اس دورے کو لے مودی حکومت کو شدید ردعمل کا سامنا ہے جس میں ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بھی شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید

بی جے پی کے ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے اس اقدام کو "قومی پالیسی کی غلطی” اور "غیر اخلاقی” کہہ کر تنقید کی ہے۔بھارت کی مرکزی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے اس اقدام کو "ہندوستان کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی صریح توہین” قرار دیا ہے۔

یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے یورپ کے ممبران پارلیمنٹ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے پر جانے کی اجازت دینے پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) (سی پی آئی ایم)نے الزام لگایا کہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین کے غیر سرکاری گروپ ، جس کے بی جے پی سے روابط ہیں ، کو بھارتی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔

Leave a reply