یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا جی ایس پی پلس کا درجہ داؤ پر لگ جانے کا انکشاف

0
25

منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کرکے وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا‘، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا جی ایس پی پلس کا درجہ داؤ پر لگ جانے کا انکشاف ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے ملک کو یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ دلوایا ، اسے وزیراعظم عمران خان نے داؤ پر لگادیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا منفی تاثر ابھرا اور اب پاکستان بلیک لسٹ ہوونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلسل نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتی رہی مگر حکومت نے ایسا نہ کیا اور معیشت پر بھی اس کے منفی اثرات پڑے، سیاسی انتقام کے لئے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کرکے عمران خان نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچادیا، شرمندگی کا مقام ہے کہ کمبوڈیا، گھانا اور زمبابوے جیسے پسماندہ ممالک کے ہمراہ پاکستان بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکل سکا، پاکستان پیپلزپارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے جو مؤثر حکمت عملی بنائی تھی، اگر عمران خان اس پر ہی عمل کرلیتے تو ملک کا فائدہ ہوجاتا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آج اگر عوام مہنگائی کی وجہ سے بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہورہے ہیں تو اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں، یہ تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے۔

Leave a reply